خوبصورت اسکردو کی فوڈ اسٹریٹ، لذیذ مقامی کھانوں کا مزہ

پاکستان کے شمالی علاقوں کا سفر ہر سیاح کے لیے ایک یادگار تجربہ ہوتا ہے، جہاں خوبصورت مناظر کے ساتھ ساتھ اچھا کھانا بھی سفر کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔

اکثر کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں سے آنے والے سیاحوں کو شمالی علاقوں میں کھانے کے حوالے سے ابتدا میں مشکلات کا سامنا ہوتا تھا، تاہم اب صورتحال کافی بہتر ہو گئی ہے۔ اسکردو سمیت دیگر شمالی علاقوں میں جدید ریسٹورنٹس اور فوڈ اسٹریٹس تیزی سے فروغ پا رہی ہیں، جہاں مقامی اور روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے ذائقے بھی دستیاب ہیں۔

اسکردو کی اپنی خاص ڈشز پہلے ہی سیاحوں میں مقبول ہیں، جبکہ اب وہاں کھانوں میں مزید ورائٹی اور معیار بھی نظر آ رہا ہے۔

آج کی ویڈیو میں ہم آپ کو اسکردو کی فوڈ اسٹریٹ کا تجربہ کروائیں گے، جہاں مقامی لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔

Grip on trip youtube channel… SKARDU food Vlog..

رپورٹ صبیح سالک