

BISP. بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
دنیا بھر میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والا اپنی نوعیت کا منفرد اور بے نظیر پروگرام ۔
یہ پروگرام کیسے کام کرتا ہے کیا کام کرتا ہے لوگ اس پر اتنا بھروسہ اور اعتماد کیوں کرتے ہیں ؟ اہم تفصیلات صرف جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی زبانی
==============================
بی آئی ایس پی بجٹ میں 122 ارب کا اضافہ، مجموعی رقم 838 ارب
وفاقی بجٹ 27-2026ء میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے لیے 838 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق بی آئی ایس پی کے گزشتہ سال کے 716 ارب روپے کے بجٹ میں 122 ارب کے اضافے کے بعد 838 ارب کردیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت کےلیے 146 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ گلگت بلتستان حکومت کا بجٹ 88 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بیت المال کےلیے 10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کےلیے 110 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال ای پی آئی پروگرام کےلیے 500 ملین روپے مختص، آئندہ مالی سال اسپائر ویمن بینیفٹ پروگرام کےلیے 2 اعشاریہ 9 ارب روپے برقرار ہیں۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال اعلیٰ تعلیم کمیشن کےلیے 65 ارب روپے مختص کیے ہیں، سیکیورٹی انہانسمنٹ کےلیے 54 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کےلیے 1 ارب اور فصل قرض انشورنس اسکیم کےلیے 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم کےلیے 700 ملین اور غریب اور سیلاب متاثرہ خاندانوں کی بحالی پروگرام کےلیے 50 کروڑ روپے مختص ہیں۔
====================

بینظیر سم رکھنے والی خواتین کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔
بینظیر سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2026 ہے اور جن خواتین نے پہلے ہی سم حاصل کرلی ہے وہ اپنے متعلقہ بینک کے قریبی ریٹیلر سے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرواکر اپنا ڈیجیٹل والٹ فعال کروالیں۔
جن خواتین نے ابھی تک سم حاصل نہیں کی ہے وہ اپنے زیر استعمال موبائل فون اور شناختی کارڈ کے ہمراہ قریبی بی آئی ایس پی دفتر تشریف لے جائیں۔
خواتین سم حاصل کرنے کے تین دن بعد اپنے متعلقہ بینک کے قریبی ریٹیلر سے ڈیجیٹل والٹ فعال کروائیں۔
یہ پڑھیں: یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
واضح رہے کہ مستقبل میں تمام وظائف اسی ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے، جو آپ بینظیر انکم سپورٹ کے پارٹنر بینک کے کسی بھی نمائندے سے وصول کرسکیں گی۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق مزید معلومات کے لیے 080026477 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
===========================
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18 ہزار روپے کر دی گئی
جولائی سے بی آئی ایس پی کی تمام تر ادائیگیاں روایتی طریقوں کے بجائے صرف ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائیں گی، سینیٹر روبینہ خالد
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد تحصیل پروآ، ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم بی آئی ایس پی سنٹر میں مستحقین کیساتھ۔ (فوٹو: بی آئی ایس پی)
وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے مستحقین کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال سے سہ ماہی قسط بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اعلان بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی جانب سے کیا گیا ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک کے غریب اور مستحق خاندانوں کی عزتِ نفس اور معاشی خودمختاری کا ضامن ہے، اس لیے اس قومی ادارے کے خلاف کسی بھی قسم کا منفی پروپیگنڈہ ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہے۔
چیئرپرسن نے پروگرام میں شفافیت لانے کے لیے ایک اور اہم ترین فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال جولائی سے بی آئی ایس پی کی تمام تر ادائیگیاں روایتی طریقوں کے بجائے صرف ڈیجیٹل والٹس (Digital Wallets) کے ذریعے کی جائیں گی، تاکہ مستحق خواتین کو بینکوں اور مراکز کے چکر کاٹنے سے نجات مل سکے اور رقم براہِ راست ان تک پہنچے۔
یہ ڈیجیٹل والٹ اکاونٹس بینظیر موبائل سم کے ذریعہ کھولے جا سکتے ہیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عوامی ریلیف کے جاری تمام پروگرامات کی ادائگیاں انہی اکاؤنٹس کے ذریعے سے کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پہلے تمام امدادی پیکیجز کی ادائیگی بی آئی ایس پی سینٹرز یا پھر مخصوص اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ فراہم کی جاتی تھی۔


















































































