
نامعلوم اور لاوارث لاشیں ۔۔۔۔۔
پولیس کو شناخت اور غصہ کی تلاش میں چیلنجوں کا سامنا ۔
=======================

کراچی: لاوارث لاشوں کا خوفناک انکشاف، 6 ماہ میں تقریباً 200 لاشیں برآمد
پولیس کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف یا تحقیقات سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں
فوٹو: ایدھی فاؤنڈیشن
کراچی: شہر قائد میں رواں سال 20 کے قریب لاوارث لاشیں برآمد ہوئیں۔ جن کی اموات کی وجوہات معلوم کرنے میں پولیس ناکام رہی۔
روشنیوں کے شہر کراچی میں لاوارث لاشیں ملنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اب تک شہر کے مختلف علاقوں سے تقریباً 200 لاوارث لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ جن میں 13 خواتین بھی شامل ہیں۔ ان لاشوں کی شناخت اور اموات کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق لاشیں فٹ پاتھوں، دریا کے کناروں، ویران جھاڑیوں اور خالی مکانات سمیت مختلف مقامات سے ملی ہیں۔ جبکہ ان کے پاس سے کوئی شناختی دستاویز بھی برآمد نہیں ہوئی۔ صرف جولائی کے ابتدائی چار روز میں مزید تین مردوں کی لاشیں ملنے سے صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی خدشات کے مطابق بعض اموات کا تعلق منشیات کے استعمال سے ہو سکتا ہے۔ تاہم سائنسی یا طبی بنیادوں پر ان کی موت کے اصل اسباب کا حتمی تعین ہونا ابھی باقی ہے۔
دوسری جانب ان واقعات پر پولیس کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف یا تحقیقات سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ جس کے باعث شہری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
=========================
ڈیفنس، فلیٹ کے اندر فائرنگ خاتون جاں بحق
04 جولائی ، 2026
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں واقع فلیٹ کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 5 کھڈا مارکیٹ فرحان ہوم میں واقع تھرڈ فلور کے فلیٹ میں فائرنگ سے خاتون اور مرد بھی زخمی ہو گئے ۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
==================
خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی
خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی
کراچی (آئی این پی)کراچی ملیر کورٹ کے عقب میں خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ٹرین حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، عمر تقریباً 50 سال بتائی جاتی ہے ۔
لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔
مختلف شہروں علاقوں میں حادثات اور واقعات سے ملنے والی نامعلوم اور لاوارث لاشوں کے ساتھ ساتھ بعض اوقات سر کٹی مسخ شدہ اور کٹے ہوئے اعضاء پر مبنی لاشوں کی شناخت اور ورثاء کی تلاش ایک مشکل اور وقت طلب کام ہے ۔مختلف ایمبولینس سروسز سمیت اس حوالے سے سرگرم تنظیم ادارے اپنا محدود کردار ادا ضرور کرتی ہیں لیکن بہت سے سوالات ہوتے ہیں جن کے جواب تلاش کرنا ضروری ہیں ۔ دوسری طرف لوگ اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہوتے ہیں انہیں پتہ نہیں چلتا کہ کب کہاں ان کے پیارے کے ساتھ کیا واقعہ یا حادثہ پیش آ چکا ہے ۔۔۔۔۔۔تفصیلی اہم رپورٹ

=====================
تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
22 جون ، 2026
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلزارہجری میں تیز رفتارواٹرٹینکرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدودگلزارہجری اسکیم 33 ٹوٹل پمپ کے قریب تیز رفتارواٹرٹینکرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا سول اسپتال میں زیر علاج شدید زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑگیا۔
=====================
کراچی کینٹ پر لاوارث ملنے والی لڑکی 14 سال بعد اہلخانہ کے حوالے
20 جون ، 2026
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایدھی فاؤنڈیشن نے 14سال قبل کراچی کینٹ پر لاوارث حالت ملنے والی چودہ برس کی لڑکی ثنا سلطان دختر سلطان کو اس کے اہلخانہ کے حوالے کردیا ۔اس وقت لڑکی عمر 28 برس ہوگئی ہے۔
===============
ماڑی پور مچھر کالونی میں ندی سے ڈوبی ہوئی ایک شخص کی لاش ملی ، پولیس نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت اور وجہ موت سامنے نہیں آسکی ہے، لاش کئی روزپرانی معلوم ہوتی ہے ،سرجانی ٹاؤن کے علاقے پیر بخش گوٹھ رحمٰن سوسائٹی کے قریب گلی سے خاتون کی لاش ملی،پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ، عمر 35 سے 40 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے ۔
===============
کورنگی، ایک شخص کی لاش برآمد
03 جولائی ، 2026
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی سیکٹر 48/B درویش مسجد کے قریب سے72سالہ ابراہیم ولد شاہ میر کی لاش برآمد کی گئی ، ،پولیس کے مطابق متوفی کی موت بظاہر طبعی معلوم ہوتی ہے۔


















































































