احتجاجی مظاہرے ،دھرنے ، پریس کانفرنس اور مطالبات ۔ یہ لوگ کیوں پریشان ہیں کیا ریلیف چاہتے ہیں ؟


احتجاجی مظاہرے ،دھرنے ، پریس کانفرنس اور مطالبات ۔

یہ لوگ کیوں پریشان ہیں کیا ریلیف چاہتے ہیں ؟

حکام ذرا ان کی بھی سن لیں ۔۔۔۔۔۔۔

ٹھٹھہ(جے پی)شیخ زید اسپتال ساکرو میں دورانِ حاملہ 25 سالہ خاتون جاں بحق، ورثاء کا احتجاج، اسپتال میں ہنگامہ آرائی ۔ شیخ زید اسپتال ساکرو میں دورانِ حاملہ 25 سالہ خاتون انتقال کر گئی، جس کے بعد ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران اسپتال انتظامیہ اور ورثاء کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی جبکہ توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق گاؤں الیاس واریو کی رہائشی حاملہ خاتون نظیراں زوجہ اصغر واریو کو صبح شیخ زید اسپتال لایا گیا تھا، جہاں دورانِ ڈلیوری وہ جاں بحق ہوگئیں۔ ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون کی موت ڈاکٹر کی غفلت کے باعث ہوئی۔ احتجاج کے دوران اسپتال کا صفائی کرنے والا ملازم کشور کمار بھی شدید زخمی ہوگیا۔ متوفیہ کی میت اسپتال سے ان کے آبائی گاؤں منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ ساکرو پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ورثاء کا مطالبہ ہے کہ مبینہ غفلت کے ذمہ دار ڈاکٹر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔