منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیر اہتمام سالانہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ شہادت کانفرنس کا انعقاد

*منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیر اہتمام سالانہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ شہادت کانفرنس کا انعقاد*۔

(رپورٹ محمد عامر صدیق ویانا) منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیر اہتمام سالانہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ شہادت کانفرنس کا انعقاد مورخہ پانچ جولائی بروز اتوار 2026 کو کیا گیا۔ جس کا مقصد عوام الناس کو غم حسین سے آشنا کرنا اور کربلا کے میدان سے قیامت تک کے لئے جاری ہونے والے درس کو عام کرنا تھا۔ اس موقع پر بڑی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ نقابت کے فرائض صدر منہاج القران آسٹریا حفیظ اللہ قادری نے سر انجام دیئے۔

منہاج نعت کونسل کی جانب سے اجتماعی درود وسلام اور منقبت پیش کی گئی۔ نعت خوانوں میں شہریارخان،غلام مصطفی نعیمی، ملک تجمل، آفتاب سیفی عظیمی،محمد جنید، حاجی محمد اکبر اور حفیظ اللہ قادری شامل تھے۔

شہادت امام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبد الحفیظ الازہری اور مہمان خصوصی اٹلی سے ائے ہوئے علامہ سید زوار حسین شاہ نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں باطل کے خلاف کھڑا ہونے کا درس دیتا ہے اور ظالم وجابر حکمرانوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر کھڑا ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

پروگرام کے اختتام پر اجتماعی درود و سلام پیش کیا گیا اور خصوصی دعا حافظ گلزار اور علامہ عبد الحفیظ الازہری نے امت مسلمہ،شہدائے کربلا اور تمام مرحومین کے لیے کروائی۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء میں حسینی لنگر بھی پیش کیا گیا۔