گھارو(جے پی) گھارو شہر میں سینئر صحافی پیرل پیاسی ملاح کی جھوٹے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کے موقع پر ایڈووکیٹ علی حسن ملاح کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سندھ کلچرل فورم کے چیئرمین صادق لاکو، صاحب ڏنو سمون، ریاض وکیل ملاح، سلطان ملاح، ڈاکٹر ممتاز ملاح، رحیم بخش ملاح، ناصر ملاح، راجا ملاح، حیدر ملاح، محراب خان ملاح، رحیم ملاح، اکرم ملاح، ساگر حسن علی ملاح، ڈاکٹر آدم ملاح سمیت بڑی تعداد میں معززین اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے سینئر صحافی پیرل پیاسی ملاح کو ضمانت پر رہائی کی مبارکباد دی اور انہیں سندھ کی ثقافتی روایات کے مطابق اجرک اور سندھی ٹوپی و لونگی پہنائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ علی حسن ملاح اور سندھ کلچرل فورم کے چیئرمین صادق لاکو نے کہا کہ پیرل پیاسی نے ہمیشہ حق اور سچ کی صحافت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے ان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ قائم کیا اور انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وہ سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پیرل پیاسی حق اور سچ کی آواز ہیں اور ضلع ٹھٹھہ میں عوام اور صحافیوں کو مخ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments


















































































