
جعفرآباد ۔
محمد زیب بلوچ۔ نمائندہ جیوے پاکستان
نصیر آباد ڈویژن سے جو بھی صوبائی وزیر آب پاشی بنتا ہے وہ غیر قانونی پائپ کی بھرمار کردیا ہے ۔ پارلیمانی سیکرٹری انجنئیر عبدالمجید بادینی

بلوچستان صوبائی اسمبلی کے رکن ، پارلیمانی سیکرٹری اور جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر انجنئیر عبدالمجید بادینی نے جعفرآباد میں زرعی پانی کی مصنوعی قلت کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جعفرآباد کی زیلی شاخوں کے راستے میں غیر قانونی پائپس لگے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے ٹیل کے زمیندار زرعی پانی سے ہر سال محروم چلے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ زرعی پانی کی قلت کے مسائل پر وہ وزیر آب پاشی سے ملاقات کرچکے ہیں ، جنہوں نے غیر قانونی پائپس کے خلاف آپریشن پر اپنی کمزوری کا مظاہرہ کیا ، تاہم انہوں نے پیر تک جعفرآباد میں ٹیل کی تمام شاخوں میں پانی کی روانی کی یقین دہائی کرائی ہے ، پارلیمانی سیکرٹری انجنئیر عبدالمجید بادینی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر جعفرآباد میں ٹیل کی شاخوں کو پانی نہ دیا گیا تو وہ سخت احتجاج کا اعلان کریں گے


















































































