پنجاب شہریوں کی صحت اور ڈیموگرافی کی ڈیجیٹل میپنگ کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا

پنجاب شہریوں کی صحت اور ڈیموگرافی کی ڈیجیٹل میپنگ کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا

وزیر اعلی مریم نواز شریف کے کمیونٹی انسپکٹرز پروگرام سے پنجاب کی تاریخ کا پہلا اور سب سے بڑا ڈیجیٹل ہیلتھ سنسس تکمیل کے نزدیک

پنجاب کے 18 اضلاع میں 85 فیصد سے زائد پاپولیشن کی ہیلتھ اینڈ ڈیموگرافک پروفائلنگ کا عمل مکمل

پنجاب کے 5 اضلاع میں 100 فیصد اور مزید 5 اضلاع میں 95 فیصد ہیلتھ اینڈ ڈیموگرافک پروفائلنگ مکمل کر لی گئی

پنجاب کے تقریبا ساڑھے 9 کروڑ ہیلتھ اینڈ ڈیموگرافک پروفائلز رجسٹرڈ

وزیر اعلی مریم نواز حکومت کا تاریخی اقدام، پنجاب کے 94.3 ملین شہریوں کا ہیلتھ اور ڈیموگرافک ڈیٹا یکجا کر دیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا اعلیٰ سطحی اجلاس

پنجاب بھر کے ہر گھر کو ڈیجیٹل میپنگ کے ذریعے “یونیک آئی ڈی” الاٹ کر دی گئی، بریفنگ

14,300 کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز نے گھر گھر جا کر شہریوں کا طبی اور معاشی ڈیٹا اکٹھا کیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خود کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا معائنہ کیا

پنجاب کے شہریوں کی صحت طرزِ زندگی، معاشی حالات، پینے کے پانی اور معذوری کا ڈیٹا بھی یکجا کر لیا گیا

دل کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری دسمبر تک 16 اضلاع میں کارڈیک کیتھ لیبز فعال کرنے کا حکم

16 میں سے 5 کیتھ لیبز آپریشنل،بھکر، بہاولنگر اور لیہ میں جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فعال کیتھ لیبز کی کارکردگی کی ہفتہ وار رپورٹ طلب کر لی

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا مریضوں کے لیے ادویات کی ہوم ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا حکم

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی پنجاب کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے جامع پاپولیشن مہم شروع کرنے کی ہدایت

مستند ڈیٹا کے بغیر کوئی پالیسی مؤثر نہیں ہو سکتی- مریم نواز شریف

صحت کی سہولیات اب اندھیرے میں تیر چلانے سے نہیں، بلکہ 100% مستند ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پر ملیں-مریم نواز شریف

ڈیٹا نہیں ہوگا تو کیسے پتہ چلے گا کہ کہاں کتنے مریض اور کتنی ادویات کی ضرورت ہے-مریم نواز شریف

یہ وہ بنیادی مسائل اور بیماریاں ہیں جن پر آج تک کسی نے بات ہی نہیں کی-مریم نواز شریف

پنجاب میں پہلی بار “مریم نواز صحت مند گھرانہ” (Sehat Mand Gharana) پروگرام کی تجویز پیش

پنجاب کے شہریوں کو ہسپتالوں کی تلاش کے دھکوں سے بچانے کے لیے براہِ راست ہیلتھ کیئر سینٹرز سے لنک کیا جائے گا

شوگر، بلڈ پریشر، ہیپاٹائٹس، کینسر اور غذائی قلت کے شکار مریضوں کا ڈیجیٹل فالو اپ ہوگا

ہیلتھ ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے جدید “ڈیزاسٹر ریکوری سائٹ” قائم، بریفنگ

جولائی کے آخر تک فیز ٹو کے مزید 8 اضلاع میں کیتھ لیبز مکمل کر لی جائیں گی-مریم نواز شریف

پنجاب کے 19 اضلاع میں پولیو کے ماحولیاتی سیمپلز منفی آنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا اظہارِ تشکر

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پولیو کے خلاف دن رات کام کرنے والی ٹیموں کو زبردست خراجِ تحسین