تسنیم امجد یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کی چیئرپرسن مقرر، صدر شاہین جاوید نے مبارکباد دیتے ہوئے خیرمقدم کیا

تسنیم امجد یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کی چیئرپرسن مقرر، صدر شاہین جاوید نے مبارکباد دیتے ہوئے خیرمقدم کیا

سعودی عرب ریاض
(خصوصی نمائندہ) معروف بزنس وومین، کالم نگار، سینئر صحافی, اور سماجی شخصیت تسنیم امجد کو یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کی صدر شاہین جاوید نے مسز تسنیم امجد کو تنظیم میں شامل ہونے اور چیئرپرسن مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت فورم کے لیے ایک قیمتی اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تسنیم امجد کی طویل صحافتی خدمات، قائدانہ صلاحیتیں اور پیشہ ورانہ تجربہ تنظیم کی فعالیت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ شاہین جاوید نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں فورم مزید مضبوط، فعال اور مؤثر انداز میں صحافی برادری کی نمائندگی کرے گا اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان صحافتی روابط کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دے گا۔

اس موقع پر تسنیم امجد نے اپنے عہدے پر اعتماد کے اظہار پر فورم کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یونائیٹڈ میڈیا فورم کو صحافی برادری کی نمائندہ تنظیم بنانے، نوجوان صحافیوں کی تربیت، اظہارِ رائے کی ذمہ دارانہ روایت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا معاشرے کی رہنمائی اور مثبت سوچ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، لہٰذا صحافیوں کو غیر جانبداری، پیشہ ورانہ دیانت اور قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فورم کے پلیٹ فارم سے مختلف سیمینارز، ورکشاپس، مکالموں اور فلاحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ صحافتی برادری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

یونائیٹڈ میڈیا فورم کے اراکین اور مختلف سماجی و صحافتی شخصیات نے تسنیم امجد کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں فورم مزید فعال اور مؤثر کردار ادا کرے گا۔ مقررین نے کہا کہ تسنیم امجد کی طویل صحافتی خدمات، وسیع تجربہ اور غیر جانبدارانہ طرزِ فکر فورم کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

صحافتی، ادبی اور سماجی حلقوں کی جانب سے بھی تسنیم امجد کو مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس قیادت کے تحت یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ
معیار کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کرے گا

=========

سعدیہ خان