فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں برازیل نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
جاپان نے میچ کا آغاز شاندار انداز میں کیا اور 29ویں منٹ میں کائیشو سانو کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں برازیل نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے 56ویں منٹ میں کاسیمیرو کے گول سے مقابلہ برابر کر دیا۔
جب میچ اضافی وقت کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا تھا تو 90+6 ویں منٹ میں گیبریل مارٹینیلی نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے برازیل کو 1-2 سے کامیابی دلا دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی برازیل نے اگلے مرحلے کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی جبکہ جاپان کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔


















































































