
رحیم یار خان: لیاقت پور میں کھیت سے 6 سال کی بچی کی لاش ملی
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں کھیت سے 6 سال کی بچی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز لاپتا ہوئی تھی، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
=================
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما محمد جمیل احمد خان سے تاجروں کے مختلف زمہ داران نے الگ الگ ملاقات کی اور موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا لوگ مہنگائی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینا تو دور کی بات جو قمیتوں میں اضافہ ہوا تھا اس کو واپس اصل قمیت پر بھی نہیں لا سکی
محمد جمیل احمد خان نے کھا جبکہ حکومتی وزراء کا کہنا ہے معاشی بہتری آئی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن اس کے اثرات ابھی تک عوام تک نہیں آئے اور نہیں ضروت کی چیزوں کو واپس آپنی قمیتوں پر لایا گیا
عوام بے چینی مشکلات کا شکار ہیں حکومت کو چاہیے فوری توجہ دے اور روز مرہ زندگی کی تمام چیزوں کی قیمتوں کو پہلے والی قیمتوں پر لائے تاکہ لوگوں کو کچھ سکون حاصل ہو۔
=================
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان (سندھ) سندھ کے امیر پیر سید سردار علی شاہ جیلانی, صوبائی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر سید محمد عبدالوہاب اکرم قادری, چیف آرگنائزر پیر محمد کمال میاں سلطانی اور سیکرٹری اطلاعات قاضی نورالاسلام شمس نے ہندوستانی حمایت یافتہ جماعت الاحرار کے خوارج ارکان کا کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی اداروں پر حملے ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے لیکن دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے پاکستانی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی جدوجہد اور قربانیاں قوم کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ رینجرز نے امن و امان برقرار رکھنے میں ہمیشہ شاندار کردار ادا کیا اور رینجرز کے جوان بروقت کارروائی سے حملے کو ناکام بنانے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں, شہید جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے ملک گیر آپریشن ضروری ہے۔ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے قومی عزم، اتحاد اور حوصلے کو کبھی متزلزل نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کی حفاظت کے لیے یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ جماعت اہلسنّت پاکستان, اپنے فوجیوں کی شہادت کا بدلہ لینے اور حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی بھر پور حمایت کرتی ہے,ان رہنماؤں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
================
کراچی(اسٹاف رپورٹر) خیرپور میرس میں مناظرِ اسلام، اہلِ سنت والجماعت پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حضرت علامہ عبدالجبار حیدری صاحب کے گھر پر اسلام و پاکستان دشمن دہشتگرد عناصر کی جانب سے کیے گئے حملے کی اہلِ سنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے امن، استحکام اور دینی شخصیات کو خوفزدہ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں مرکزی صدر اہلِ سنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ رب نواز حنفی، جنرل سیکریٹری علامہ تاج محمد حنفی، مولانا محی الدین شاہ الحسینی، مولانا عبدالرافع شاہ بخاری ،ترجمان کراچی مولانا عمر معاویہ، نے کہا کہ علماء کرام، خطباء اور دینی قیادت ہمیشہ وطنِ عزیز پاکستان میں امن، اتحادِ امت، استحکام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتی رہی ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وطنِ عزیز کے مختلف علاقوں میں وقتاً فوقتاً علماء، مذہبی شخصیات اور اہلِ حق کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو نہ صرف قابلِ مذمت بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی باعثِ تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ عبدالجبار حیدری صاحب ایک جید عالمِ دین، مناظرِ اسلام اور اہلِ سنت والجماعت پاکستان کی مرکزی قیادت میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کے گھر پر حملہ دراصل ایک فرد پر نہیں بلکہ دینی حلقوں، علماء کرام اور امن پسند طبقے پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔علامہ اورنگزیب فاروقی نے وفاقی و صوبائی حکومت، وزارتِ داخلہ، سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے، حملے میں ملوث دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی مذموم کارروائی کی جرأت نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ دینی و ملی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔ لہٰذا علامہ عبدالجبار حیدری صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے اور ان کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔مرکزی صدر اہلِ سنت والجماعت پاکستان نے کہا کہ اہلِ سنت والجماعت پاکستان ملک میں امن، قانون کی بالادستی اور قومی یکجہتی پر یقین رکھتی ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی، انتہاپسندی اور تخریبی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ قوم کے اتحاد، باہمی تعاون اور ریاستی اداروں کی مضبوط کارروائی کے ذریعے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنایا جائے گا۔انہوں نے تمام کارکنان، علماء کرام اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں، صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔


















































































