‘تھری ایڈیٹس’ کا مشہور سین حقیقی زندگی میں دیکھنے کو مل گیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں چند دوست اپنے بے ہوش ہونے والے ساتھی کی جان بچانے کے لیے غیرمعمولی اقدام کرتے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوست ایمبولینس کا انتظار کرنے کے بجائے اپنے ساتھی کو فوری طبی امداد دلانے کے لیے ٹیمپو سمیت سیدھا اسپتال کے احاطے میں داخل ہو جاتے ہیں، تاکہ قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔ اس دوران وہاں موجود افراد بھی حیران رہ گئے۔

وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ متعدد افراد نے دوستوں کی حاضر دماغی اور بروقت فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے سچی دوستی کی بہترین مثال قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں اپنے پیارے کی جان بچانے کے لیے لوگ ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

یہ واقعہ ایک طبی ہنگامی صورتحال کے دوران فوری فیصلہ سازی، دوستی اور انسانی ہمدردی کی ایسی مثال بن گیا ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔