انتقال پر ملال ۔۔۔۔۔۔اظہار تعزیت ۔۔۔۔۔اہم اعلانات پر مبنی خصوصی کارنر

انتقال پر ملال ۔۔۔۔۔۔اظہار تعزیت ۔۔۔۔۔اہم اعلانات پر مبنی خصوصی کارنر


coming soon
==============

حافظ عبدالخالقؒ… وہ شخص جو آج بھی دلوں میں زندہ ہے
تحریر: عبدالرحمن
کچھ لوگ وقت کے ساتھ فراموش نہیں ہوتے، بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کی یاد اور بھی روشن ہوتی چلی جاتی ہے۔ حافظ عبدالخالقؒ بھی انہی شخصیات میں سے تھے جنہوں نے اپنی زندگی کردار، محبت، خلوص اور صحافتی دیانت کے ساتھ گزاری۔ وہ آج ہمارے درمیان نہیں، مگر ان کی مسکراہٹ، ان کی شفقت، ان کی باتیں اور ان کے احسان آج بھی زندہ ہیں۔
وہ بے حد شگفتہ مزاج، بے تکلف اور محبت کرنے والے انسان تھے۔ ان کی محفل میں قہقہے بھی ہوتے تھے، سنجیدہ گفتگو بھی، مگر کبھی کسی کی غیبت، تضحیک یا دل آزاری نہیں ہوتی تھی۔ وہ دل جیتنے کا ہنر جانتے تھے۔
حافظ عبدالخالقؒ صرف ایک ممتاز صحافی نہیں تھے، بلکہ صحافیوں کے محسن تھے۔ انہوں نے نہ صرف خود کامیابی حاصل کی بلکہ بے شمار نوجوان صحافیوں کو مواقع دیے، ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے لیے راستے ہموار کیے۔ دوسروں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خوش ہونا ان کی شخصیت کا نمایاں وصف تھا۔
1993ء میں انہوں نے نیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل (این این آئی) کی بنیاد رکھی، جو پاکستانی صحافت میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوئی۔ ان کی بصیرت، محنت اور پیشہ ورانہ دیانت نے این این آئی کو ملک کی معتبر ترین نیوز ایجنسیوں میں شامل کر دیا۔ آج بھی یہ ادارہ ان کے خواب، فکر اور جدوجہد کی گواہی دیتا ہے۔
زندگی نے انہیں کینسر جیسے جان لیوا مرض سے آزمایا، مگر انہوں نے کبھی حوصلہ نہیں ہارا۔ درد کو اپنے چہرے کی مسکراہٹ پر غالب نہ آنے دیا۔ دوسروں کو ہمت دیتے رہے، حالانکہ خود ایک بڑی آزمائش سے گزر رہے تھے۔
پھر 4 جولائی 1999ء کو وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے، مگر حقیقت یہ ہے کہ بعض لوگ موت کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں، کیونکہ وہ اپنے کردار، محبت اور خدمات کی صورت میں لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے گھر کر لیتے ہیں۔ حافظ عبدالخالقؒ بھی انہی خوش نصیب انسانوں میں شامل ہیں۔
آج ان کی 27ویں برسی پر ہم ایک ایسے انسان کو یاد کر رہے ہیں جس نے صحافت کو صرف پیشہ نہیں، امانت سمجھا؛ جس نے ادارہ نہیں، روایت قائم کی؛ جس نے دولت نہیں، دل کمائے؛ اور جس نے شہرت نہیں، عزت سمیٹی۔
اللہ تعالیٰ حافظ عبدالخالقؒ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
آمین یا رب العالمین۔
“ایسے لوگ دنیا سے رخصت ضرور ہوتے ہیں، مگر تاریخ اور دلوں سے کبھی رخصت نہیں ہوتے۔”

======================

اناللہ واناالیہ راجعون
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے آفیسر علیم بھائی سوات میں حادثے کا شکار ہو کر اپنے رب کے حضور پہنچ گئے ہیں اللہ پاک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائیں، آخرت کی منازل آسان کریں اور تمام لواحقین کو صبر جمیل دیں آمین یارب العالمین

محکمہ اطلاعات سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر علیم الدین خان کی نماز جنازہ ادا
04 جولائی ، 2026
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر علیم الدین خان انتقال کر گئے۔ وہ چند روز قبل کالام، خیبرپختونخواہ گئے تھے، جہاں ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد انہیں اسلام آباد کے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج رہے۔
=========================
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
جرمنی کے معروف صحافی، سماجی کارکن اور پاک جرمن پریس کلب کے جنرل سیکرٹری مطیع اللہ کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئی ہیں۔
مرحومہ اپنی نواسی کے المناک حادثاتی انتقال پر تعزیت کے لیے سوات گئی تھیں، جہاں دورانِ قیام عارضۂ قلب کے باعث خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر، سخرہ، ضلع سوات میں ادا کی جائے گی۔
تمام دوستوں، عزیز و اقارب سے مرحومہ کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔
غمزدہ مطیع اللہ
اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
==========================
اناللہ واناالیہ راجعون
کراچی پریس کلب کے ممبر اور روزنامہ جنگ سے وابستہ سینئر صحافی انوار اللہ حسینی کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا ہے، مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز بدھ بعد نماز ظہر جامع مسجد طیبہ پی سی ایچ ایس بلاک 2 میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین سوسائٹی قبرستان میں ہوگی
اللہ پاک مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائیں، آخرت کی منازل آسان کریں اور انوار اللہ حسینی سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل دیں آمین یارب العالمین

==================
پی ٹی سی ایل یونین کے محمد سلیم کا انتقال نماز جنازہ میں معززین کی شرکت
30 جون ، 2026
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیو نی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)یونین کے سینئر رہنما محمد سلیم انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ پی ای سی ایچ ایس بلاک نمبر 6میں واقع مدنی مسجد میں ادا کی گئی، مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں پی ٹی سی ایل کے افسر، یونین کے ذمے دار، ملازمین، دوست احباب، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

=====================

داد محمد خان بڑیچ رضائے الٰہی سے گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں وہ سلطان محمّد بڑیچ کے بیٹے تھے. مرحوم فرید محمد بڑیچ ایس پی اور محمد رفیق بڑیچ نیشنل بینک کے بھائی تھے، جبکہ مرحوم سردار رضا محمد خان بڑیچ، مرحوم فتح محمد خان بڑیچ، مرحوم گل محمد خان بڑیچ اور تاج محمد خان بڑیچ کے بھتیجے تھے اور سردار محمد ادریس خان بڑیچ کے چچازاد بھائی تھے۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی یار محمد خان بڑیچ اسٹریٹ میں جاری ہے. انکی رسم سوئم 30 جون بروز منگل کو ادا کی جائے گی.
======================

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سابق سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی شہید کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی

اسلام آباد، 29 جون 2026 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو یہاں اسلام آباد میں سابق سینیٹر، ممتاز صنعتکار اور الحاج گروپ کے چیف ایگزیکٹو مرحوم الحاج تاج محمد آفریدی شہید کی رہائش گاہ جا کر ان کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی انہوں نے کہا کہ الحاج تاج محمد آفریدی کی سیاسی، سماجی اور کاروباری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی میر سرفراز بگٹی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ک اس غم کی گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ، سینیٹر دنیش کمار و دیگر رہنماء بھی موجود تھے
======================

ممتاز عالم دین مولانا سید سلمان حسینی ندوی انتقال کرگئے
بھارت کے ممتاز عالم دین ، مصنف اور خطیب مولانا سید سلمان حسینی ندوی 72 سال کی عمر میں لکھنؤ میں انتقال کرگئے۔

ان کے انتقال کی خبر ان کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری کی گئی جس کے مطابق ان کی تدفین و نماز جنازہ بعد نماز عصر جامعہ سید احمد شہید کٹولی ملیح آباد میں ہوگی۔

مولانا سید سلمان حسینی ندوی برصغیر کی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں استاد رہے، دینی، تعلیمی، فکری اور بین الاقوامی علمی حلقوں میں ان کی خدمات کو غیر معمولی اہمیت حاصل تھی۔

ان کے انتقال کی خبر پر پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے علماء، مذہبی اداروں اور مختلف سماجی شخصیات نےگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مولانا سید سلمان حسینی ندوی عربی، اردو اور انگریزی زبانوں پر یکساں عبور رکھتے تھے۔ انہوں نے سیرت، حدیث، فقہ، دعوت، اسلامی فکر اور معاصر مسائل پر درجنوں کتابیں اور تحقیقی مقالات تصنیف کیے۔ وہ اپنی علمی خدمات کے ساتھ ساتھ بین المسالک ہم آہنگی کے لیے بھی سرگرم رہے۔

آپ کی خطابت کا انداز مؤثر، علمی اور دل نشین تھا، جس کی وجہ سے برصغیر سمیت مختلف ممالک میں آپ کے بیانات کو بڑی پذیرائی حاصل ہوئی۔
=====================


روزنامہ الجزیرہ کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر محمد زبیر بلوچ انتقال کرگئے
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)روزنامہ الجزیرہ کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر محمد زبیر بلوچ گزشتہ روز انتقال کرگئے جو دو سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔وہ صہیب احمد، عمیر احمد، شعیب احمد، عزیر احمد، سہیل احمد کے بھائی محمد کریم ، خالد زبیر کے والد، یار محمد اور حاجی عید محمد کے کزن تھے۔ فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ لالہ خان بادیزئی ہاﺅسنگ اسکیم ارباب خان روڈ پر ہورہی ہے۔ درایں اثناءگزشتہ روز رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی ،قبائلی رہنما لالا خان بادیزئی سمیت قبائلی ، سیاسی رہنماﺅں، صحافتی حلقوں و دیگر نے تعزیت کی۔
خبرنامہ نمبر 5156/2026
کوئٹہ، 27 جون :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے روزنامہ الجزیرہ کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر، سینئر صحافی محمد زبیر بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محمد زبیر بلوچ کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے پیشہ ورانہ دیانت داری، جرات اور ذمہ دار صحافت کے ذریعے بلوچستان کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا انتقال صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے جس کی تلافی آسان نہیں۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد زبیر بلوچ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

خبرنامہ نمبر 5157/2026
کوئٹہ، 27 جون :معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے روزنامہ الجزیرہ کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی محمد زبیر بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں شاہد رند نے کہا کہ محمد زبیر بلوچ بلوچستان کی صحافت کا ایک باوقار اور معتبر نام تھے، جنہوں نے اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی حقائق پر مبنی، ذمہ دار اور بااصول صحافت کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی وفات سے نہ صرف صحافتی برادری بلکہ بلوچستان ایک مخلص، باوقار اور باصلاحیت صحافی سے محروم ہو گیا ہے۔شاہد رند نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات اور پیشہ ورانہ کردار ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت کرے اور سوگوار خاندان، عزیز و اقارب اور صحافتی برادری کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
===================

نامور شیف راحت علی انتقال کرگئیں
پاکستان کی معروف اور ہر دلعزیز شیف راحت علی انتقال کر گئیں۔

راحت علی کا شمار پاکستان کے معروف ترین شیفس میں ہوتا تھا، ان کی آسان تراکیب، منفرد پکوان اور سادہ انداز نے لاکھوں لوگوں خصوصاً گھریلو خواتین کے دل جیت لیے، ان کی مسکراہٹ اور دوستانہ انداز انہیں ناظرین میں بے حد مقبول بناتا تھا۔

شیف راحت علی کی بھانجی نے بھی سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر مداح شیف راحت علی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں، صارفین نے اس خبر کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مرحومہ کی صاحبزادی شیف مائدہ راحت علی بھی ایک معروف شیف ہیں جو اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، وہاں وہ اپنے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔