نواز شریف کا نواسہ جنید صفدر ۔۔۔۔۔سیاست میں قدم کب رکھے گا ؟


نواز شریف کا نواسہ جنید صفدر ۔۔۔۔۔سیاست میں قدم کب رکھے گا ؟
نواز شریف کے بیٹے سیاست میں نہیں آئے لیکن وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بیٹا خود کو کب تک سیاست سے دور رکھ پائے گا ؟


اہم رپورٹ


جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی زبانی

جنید صفدر نے ابھی تک کسی سیاسی جلسے، ریلی یا رسمی سیاسی اجتماع میں شرکت نہیں کی۔ ان کی زیادہ تر توجہ سوشل میڈیا پر رہی ہے، خاص طور پر ان کی دو شادیوں اور ازدواجی زندگی کی وجہ سے وہ میڈیا کی زینت بنے رہے، جبکہ ان کے اہلِ خانہ یعنی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے بھی ان کے سیاسی مستقبل کے بارے میں کوئی واضح بیان یا اشارہ نہیں دیا۔ خود جنید صفدر بھی اس حوالے سے خاموش ہیں اور کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا۔

دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور بعض تجزیہ کار ان کے ممکنہ سیاسی کردار پر بحث کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ایک طبقہ چاہتا ہے کہ وہ جلد سیاست میں آئیں تاکہ پارٹی کو نوجوانوں کا ایک چہرہ مل سکے، جبکہ دوسرے خیال رکھتے ہیں کہ وہ پہلے اپنی سیاسی تربیت اور عوامی رابطوں پر کام کریں۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ نہ تو خود انہوں نے سیاست میں آنے کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی خاندان کے بڑوں نے کوئی راہ نمائی کی ہے۔ اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ یقینی طور پر سیاست میں آئیں گے یا نہیں، لیکن پارٹی حلقوں میں ہونے والی یہ بحث خود ایک اشارہ ہے کہ مستقبل قریب میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ ہو سکتا ہے۔