ملک بھر میں گرمی برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

موسم
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تا ہم بعدازدوپہر خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔اس دوران بالا ئی خیبرپختونخوااور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ بعد ازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہوائیں چلنے کی توقع۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور اور خشک رہنے کی توقع۔