فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیراعظم کی ملاقات عوامی ہال میں پُروقار استقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی، چین کے وزیراعظم نے گرمجوشی سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مصافحہ کیا۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چین کے وزیراعظم کے مابین تبادلہ خیال بھی ہوا۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ دورہ چین پر موجود ہیں۔
================

جامعات کو ایم فل، پی ایچ ڈی ٹیسٹ کروانے کیلئے ایک سال کی چھوٹ مل گئی
جامعات کو ایم فل، پی ایچ ڈی ٹیسٹ کروانے کیلئے ایک سال کی چھوٹ مل گئی
ملک بھر کی سرکاری اور نجی جامعات کو ایک برس کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی ٹیسٹ کروانے کی چھوٹ مل گئی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلوں کے لیے ٹیسٹ کی نئی پالیسی جامعات کی جانب سے تیاری نہ ہونے کے باعث ایک سال کے لیے موخر کردی ہے۔

2027 سے نئی پالیسی کے تحت جی آر ای/ہیٹ جنرل اور متعلقہ سبجیکٹ ٹیسٹ لازمی قرار اور لیول 7 (ایم ایس/ایم فل یا مساوی) اور لیول 8 (پی ایچ ڈی یا مساوی) پروگراموں میں داخلے صرف ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) کے تحت منعقد ہونے والے جی آر ای/ہیٹ جنرل اور متعلقہ سبجیکٹ ٹیسٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

تاہم 2026 میں جامعات اب ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے اپنے علیحدہ یا داخلی ٹیسٹ خود منعقد کر سکیں گی