ناران ویلی کا بائیک ٹور، دلکش قدرتی مناظر

دوستوں، پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا۔ یہاں کی خوبصورت وادیاں، بلند و بالا پہاڑ اور قدرتی مناظر انسان کو فطرت کے بے حد قریب لے آتے ہیں۔ ان مناظر کو قریب سے دیکھنا اور ان کے درمیان وقت گزارنا ایک منفرد اور یادگار تجربہ ہوتا ہے۔

اگر یہی سفر موٹرسائیکل پر پہاڑوں کے درمیان کیا جائے تو اس کا لطف اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ ہوا کی ٹھنڈک، سڑکوں کے دلکش موڑ اور پہاڑوں کے حسین نظارے اس سفر کو ایک ایڈونچر بنا دیتے ہیں۔

اسی حوالے سے بائیکر حسن سرگانا کے یوٹیوب چینل کے اس ٹریول ولاگ میں ہم خوبصورت ناران ویلی کا سفر کریں گے۔ اس دوران ناظرین کو ایسا محسوس ہوگا جیسے وہ خود بھی اس بائیک رائیڈ کا حصہ ہوں۔ ویڈیو میں وادی کی سیر، قدرتی حسن اور ایڈونچر سے بھرپور مناظر دکھائے جائیں گے۔
لہٰذا دیکھئے یہ مکمل ٹریول ولاگ اور ناران ویلی کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔

بائیک ٹور کا آغاز بالاکوٹ سے ناران کاغان ویلی کی جانب ہوتا ہے، جو تقریباً 80 کلومیٹر کا سفر ہے اور اسے مکمل کرنے میں تقریباً 3 سے 4 گھنٹے لگتے ہیں۔


Biker Hassan Sargana youtube channel… Travel Vlog

رپورٹ صبیح سالک