اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ مومیش حیات کی نئی فلم “ZOMBIED” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر میں خوف، معمہ، تھرلر اور سروائیول ہارر کے بھرپور عناصر دیکھنے کو ملے، جس کے بعد ناظرین میں فلم دیکھنے کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
ٹریلر لانچ کی تقریب گزشتہ رات کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، جہاں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شوبز انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات بھی موجود تھیں جن میں سحر خان
، کنزہ ہاشمی، جُنید خان، اعجاز اسلم، حرا اور مانی سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔
تقریب میں ٹریلر کو خوب سراہا گیا اور شائقین نے فلم کی کہانی اور انداز کو ایک منفرد تجربہ قرار دیا۔


















































































