ڈرامہ “کفیل” میں عاشر وجاہت کی شاندار پرفارمنس نے ناظرین کو رُلا دیا

ڈرامہ سیریل “کفیل” ان دنوں ناظرین کی پسندیدہ ڈراموں میں شامل ہو چکا ہے، جس کی کہانی اور کرداروں کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز نشر ہونے والی تازہ قسط میں “سبک” کے کردار کے جذباتی مناظر نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا۔ ان مناظر کو حقیقت کے قریب پیش کرنے کا بڑا کریڈٹ اداکار عاشر وجاہت کو جاتا ہے، جن کی شاندار اداکاری نے ناظرین کے دل جیت لیے۔

عاشر وجاہت کی اس پرفارمنس کو نہ صرف مداحوں بلکہ ان کے والدین، وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت نے بھی سراہا۔ دونوں نے انسٹاگرام پر اسٹوریز اور پوسٹس کے ذریعے اپنے بیٹے کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا پر بھی عاشر وجاہت کی اداکاری کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے اور مداح ان کی صلاحیتوں کی کھل کر تعریف کر رہے ہیں۔