فرحان سعید اور ثنا جاوید کے نئے ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری

ARY Digital پر نشر ہونے والا نیا ڈرامہ سیریل “بس تیرا ساتھ ہو” جلد آن ائیر ہوگا، جس میں ثنا جاوید کئی سال بعد اداکاری میں واپسی کر رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں وہ پہلی بار فرحان سعید کے ساتھ نظر آئیں گی، جس سے مداحوں میں خاصی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔

ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جسے خصوصاً فرحان سعید کے مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ یہ ڈرامہ کفیل کی جگہ پیر اور منگل کو نشر کیا جائے گا۔