قرنطینہ میں زندگی بہت مشکل ہے، وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں زندگی بہت مشکل ہے، پی ایس ایل سے متعلق سب پرجوش بھی ہیں اور پریشان بھی۔ وسیم اکرم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ابوظہبی میں پی ایس ایل کے میچز سے قبل قرنطینہ اختیار کیے ایک ویڈیو بیان شیئر کی۔ مزید پڑھیں

حسن علی نے غلط ویڈیو پھیلانے والے کو جھاڑ پلادی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے پرانی ویڈیو سے پروپپگنڈا پھیلانے والے اسپورٹس صحافی کو جھاڑ پلادی۔ انس سید نامی صارف نے حسن علی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں ماسک پہننے کی تلقین کی، اور بقیہ میچز کیلئے سخت پروٹوکولز کی یاد مزید پڑھیں

بابر اعظم اگلے برس کزن سے شادی کرلیں گے، ذرائع

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اگلے برس اپنی کزن سے شادی کرلیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر کا اپنے چچا کے ہاں رشتہ طے ہوگیا ہے اور دونوں فیملیز میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ اگلے برس شادی کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم اپنے چچا کی مزید پڑھیں

پی ایس ایل6، بقیہ میچز کیلئے سخت پروٹوکولز تیار

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے بقیہ میچز کیلئے سخت پروٹوکولز تیار کرلیے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق ہوٹل کے کمرے میں مینٹیننس اسٹاف کے علاوہ کوئی داخل نہیں ہو سکے گا، ماسک نہ پہننا بڑی خلاف ورزی شمار ہو گی۔ کھلاڑیوں و دیگر اسٹاف کو بائیو ببل انٹیگریٹی مزید پڑھیں

سرفراز بحرین پہنچ گئے، شام کو ابوظہبی روانہ ہونگے

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا سفر شروع ہوگیا، وہ کراچی سے بحرین پہنچ گئے اور آج شام بحرین سے ابوظہبی روانہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق سرفراز سمیت 6 افراد اب سے کچھ دیر پہلے بحرین لینڈ کرگئے ہیں جہاں مزید پڑھیں