مدھر اور سریلی آواز کی مالک معروف گلوکارہ جنت خان کو ایم ٹی اے فلمز نے اپنے نیو پروجیکٹ میں شامل کر لیا ہے


کراچی(شوبز رپورٹر) مدھر اور سریلی آواز کی مالک معروف گلوکارہ جنت خان کو ایم ٹی اے فلمز نے اپنے نیو پروجیکٹ میں شامل کر لیا ہے مذکورہ پروجیکٹ کے ڈائیریکٹر ملک یعقوب نور ہیں نیو پروجیکٹ کے گانے جنت خان کی آواز میں ریکارڈ کیے جائیں گے گلوکارہ جنت خان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں گانےکی عمر صرف تین ماہ کی ہوتی ہے ادھر گانا آیا اور ادھر گیا جبکہ پچھلے دور کےشاعروں، موسیقاروں اور گلوکاروں کو لوگ آج بھی یاد رکھتے ہیں اچھی شاعری اچھی آواز اور اچھا میوزک صدیوں بعد آج بھی زندہ ہے جنت خان کا کہنا ہے کہ بارہ سال کی عمر میں باقاعدہ گانے کا آغاز کیا استادوں سے باقاعدہ گانے کی تربیت حاصل کی اب تک مختلف چینلز کے شوز میں پرفارم کرچکی ہیں مجھے بہت پزیرائی ملی گلوکاروں میں اپنے تمام لی جینڈز کی قدر دان ہوں جنت خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت سادگی پسند ہیں اسی لئے سادہ لائف اسٹائل میں زندگی گزار رہی ہیں بناوٹ اور خوشامد بالکل پسند نہیں ہے میوزیکل شوز اور رومانوی موویز دیکھتی ہیں وائٹ اور بیلک، کلرز پسند ہیں سردیاں اچھی لگتی ہیں جبکہ بہار کا موسم پسند ہے جس میں ہر طرف خاموشی ہوتی ہے جو مجھے اچھی لگتی موجودہ دور میں میرٹ کا خاتمہ ہو چکا ہے اس وقت پسند نہ پسند کو اہمیت دی جارہی ہے عام طور دنیا کو دیکھنے کا سب کا اپنا مختلف انداز ہے اور اپنی سوچ ہے آج کے فنکار کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ جدید سہولتیں مہیا ہیں مگر اس کے باوجود معیاری کام کا فقدان ہے اب تو ٹک ٹاک کی بدولت ہر گھر میں گلوکار اداکار موسیقار موجود ہے پورا خاندان ہی فنکار بنا ہوا ہے پبلسٹی اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لئےلوگوں کو اچھے برے کی تمیز نہیں رہی ہے جنت خان نے کہا ہے کہ اپنی سوچ اور اپنے خیالات کو مثبت رکھیں اپنے سینئرز کی عزت کریں اور اپنے جونیئرز کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں کامیابی آپ کے قدم چومے گی جنت خان نے کہا کہ وہ فلمساز ہدایت ملک یعقوب نور کی بے حد مشکور ہیں جو نیو ٹیلنٹ کو فلم انڈسٹری میں بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں