پاکستانی فیشن کیلئے عالمی ترجمان HSY کی فشن انڈسٹری میں 30 سالہ خدمات کا جشن

لاہور، پاکستان 2024
معروف فیشن ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یاسین جو HSY کے نام سے جانے جاتے ہیں نے گزشتہ روز کو فیشن انڈسٹری میں تین دہائیوں پر مشتمل اپنے کردار کا جشن مناتے ہوئے نمایاں سنگ میل عبور کیا ہے۔ لاہور میں منعقدہ گرینڈ جشن میںHSY کی جدت اور ملبوسات میں ممتاز حیثیت کو نمایاں طورپر پیش کیا گیا۔

پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے ایونٹ میں ڈیجیٹل فیشن اور لائیو شو پریذنٹیشن کا مشاہدہ کیا گیا جس نے ملبوسات کے جدید فیشن میں نئے معیارات قائم کئے ہیں۔گزشتہ تین دہائیوں سے HSY سینکڑوں شوز اور فیشن وویک کے انعقاد میں پیش پیش رہے ہیں اور ان کے تازہ ترین ایونٹ نے عالمی سامعین کے لیے براہ راست اور ڈیجیٹل دونوں تجربات کو بغیر کسی رکاوٹ کو ایک ساتھ اکٹھا کر کے اپنے اہم جذبے کو اجاگر کیا اور “میڈ ان پاکستان” کو فروغ دیا۔

فیشن انڈسٹری میں ان کے گہرے اثرورسوخ اورمنفرد مقام کے اعتراف میں HSY فیشن انڈسٹری سے وابستہ عالمی شخصیات کو مدعو کیا جو اپنے اپنے شعبہ میں الگ مقام رکھتے ہیں۔ان شخصیات میںBURBERRY Middle East کے سربراہ شوا کان،The Qode کے شریک بانی ایمن احمد فاکوسا، LVMH، کریئٹر ڈائریکٹر ڈیئنل لی جنہوں نےBeyonce، Nicki Minaj اور Mariah Carey جیسی بڑی شخصیات کے ساتھ متعدد شوز کیے ہیں، IAM Entertainment کے وائس پریذیڈنٹ سوفیہ خان جو اے پی ڈلن اورMariah Carey کی نمائندگی کرتی ہیں، سیلیبریٹی شیف اور Moreish کی بانیکنول صفدر ، MONTROI کے بانی اینریک ہارمنگو ، یو اے ی کی مشہور شخصیت نینا زاندنیا، Creative Clinic کے شریک بانی حسیب احمد شاہ اور خالد شارن اور ادریتا نورین، DeepTech، FinTech، اسٹارٹ اپ، سرمایہ کاری، فیشن، اور رئیل اسٹیٹ میں مہارت کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کارشامل ہیں۔ ان کی ایونٹ میں شرکت نے پاکستانی فیشن کو عالمی سطح پر متعارف کروانے میں HSY کے اہم کردار کو نمایاں کیا ہے۔

ایونٹ میں معروف و ممتاز پاکستانی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں وینزا احمد، سنیتا مارشل، حسنین لہری، فوزیہ امان اور مہرین سعید شامل ہیں جنہوں نے اپنے عالمی ہم عصروں کے ایونٹ کا اعزاز بخشا۔

ایچ ایس وائی نے اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے گزشتہ تین دہائیوں کے ان کے شاندار سفر کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور ہمدردی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا” میرے لئے یہ ایک اعزاز ہے جس کے لئے میں ہرشخص کا شکر گزار ہوں ۔

جیسے ہی HSY کی 30 سالہ یادگاری تقریب کاآغاز ہوا ، حاضرین نے مناظر دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ اپنی بصیرت کی قیادت اور عمدگی کے لیے غیرمتزلزل عزم کے ذریعےHSY نے نسلوں اور عالمی فیشن کے منظر نامے پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں