قرنطینہ میں زندگی بہت مشکل ہے، وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں زندگی بہت مشکل ہے، پی ایس ایل سے متعلق سب پرجوش بھی ہیں اور پریشان بھی۔
وسیم اکرم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ابوظہبی میں پی ایس ایل کے میچز سے قبل قرنطینہ اختیار کیے ایک ویڈیو بیان شیئر کی۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے کمرے میں 10 ویں روز سائیکل مل گئی۔

‏انہوں نے کہا کہ قرنطینہ میں انتظامات کرنے پر وسیم خان اور عثمان واہلہ کا شکر گزار ہوں۔

‏سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل سےمتعلق سب پرجوش بھی ہیں اور پریشان بھی ہیں۔