سرفراز بحرین پہنچ گئے، شام کو ابوظہبی روانہ ہونگے

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا سفر شروع ہوگیا، وہ کراچی سے بحرین پہنچ گئے اور آج شام بحرین سے ابوظہبی روانہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز سمیت 6 افراد اب سے کچھ دیر پہلے بحرین لینڈ کرگئے ہیں جہاں مختصر قیام کے بعد شام ساڑھے 5 بجے دوسری فلائٹ کے ذریعے یہ تمام افراد ابوظہبی روانہ ہونگے۔
دوسری جانب ابھی تک پاکستان میں رہ جانے والے 3 کرکٹرز سمیت مزید 7 افراد یو اے ای کے ویزے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد آج صبح کراچی سے بذریعہ بحرین ابوظہبی روانہ ہوئے تھے ، ان کے ساتھ کرکٹر ذیشان اشرف اور زید عالم بھی ابوظہبی روانہ ہوئے ۔

یو اے ای روانہ ہونے والوں میں تین کرکٹر اور تین دیگر اسٹاف شامل ہیں ۔