حسن علی نے غلط ویڈیو پھیلانے والے کو جھاڑ پلادی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے پرانی ویڈیو سے پروپپگنڈا پھیلانے والے اسپورٹس صحافی کو جھاڑ پلادی۔

انس سید نامی صارف نے حسن علی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں ماسک پہننے کی تلقین کی، اور بقیہ میچز کیلئے سخت پروٹوکولز کی یاد دہانی کروادی۔
حسن علی نے بھی اس ویڈیو کے ذریعے پروپگنڈہ پھیلانے والے صارف کو کھری کھری سنائی اور انہیں کچھ شیئر کرنے سے پہلے حقیقت جان لینے کا مشورہ بھی دیا۔
حسن علی نے لکھا کہ ’براہِ کرم پُرانی ویڈیوز سے کوئی ڈرامہ مت بنائیں، کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے حقیقت جان لیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ان ویڈیوز کے ذریعے جعلی مسالحے لگانے کی کسی کو کوئی ضرورت نہیں ہے۔
حسن علی نے انس سید کیلئے لکھا کہ وہ ان سے بہتر کی توقع رکھتے تھے۔