بابر اعظم اگلے برس کزن سے شادی کرلیں گے، ذرائع

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اگلے برس اپنی کزن سے شادی کرلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر کا اپنے چچا کے ہاں رشتہ طے ہوگیا ہے اور دونوں فیملیز میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ اگلے برس شادی کردی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم اپنے چچا کی بیٹی سے شادی کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔
گزشتہ روز ہی سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

اظہر علی نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ وہ اب شادی کرلیں