پی ایس ایل6، بقیہ میچز کیلئے سخت پروٹوکولز تیار

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے بقیہ میچز کیلئے سخت پروٹوکولز تیار کرلیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ہوٹل کے کمرے میں مینٹیننس اسٹاف کے علاوہ کوئی داخل نہیں ہو سکے گا، ماسک نہ پہننا بڑی خلاف ورزی شمار ہو گی۔
کھلاڑیوں و دیگر اسٹاف کو بائیو ببل انٹیگریٹی مینجر (بی بی آئی ایم) کی جانب سے طلب کرنے پر علامات لازمی فراہم کرنا ہوں گی، مثبت رزلٹ یا علامات والے شخص سے ملنا سنگین غلطی ہو گی۔

ٹیسٹ کے نتائج کو بدلنے کے لیے کھائی جانے والی دوائی بڑی خلاف ورزی ہو گی

‏کسی بھی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر وارننگ ، سرزنش اور میچ فیس کاٹنے کی سزا دی جا سکے گی۔

پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی پر1 سے 5 میچز کی پابندی بھی لگائی جائے گی۔