فیملی پلاننگ اکنامک گروتھ کو ذہن میں رکھ کر کرنی چاہیے،یو این ایف پی اے- ،پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کی ضروریات پورا ہونے میں مزید 93 سال لگنے کا امکان یے


May 7, 2024

یو این ایف پی اے نے دنیا کی آبادی کی صورتحال 2024 پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر 30 فیصد کام مکمل

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو زچگی کے دوران خواتین کی اموات روکنے میں مزید 122 سال سکتے ہیں،دنیا میں ہر روز 800 خواتین بچوں کی پیداٸش کے دوران فوت ہو جاتی ہیں۔

پاکستان کی 50 فیصد سے زاٸد آبادی 19 سال سے کم ہے ،پاکستان میں ہر 50 منٹ میں ایک خاتون حمل کی یچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کر جاتی ہے۔

دیہی علاقوں میں خواتین کو بروقت صحت کی سہولیات کے کم امکانات ہیں،پاکستان میں زچگی کے دوران اموات کی شرح صفر ہونے میں 122 سال لگیں گے،پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کی ضروریات پورا ہونے میں مزید 93 سال لگنے کا امکان یے۔

ای سی سی :پاسکو کے گندم خریداری ہدف میں 4 لاکھ ٹن اضافے کی منظوری

قبل ازیں یو این ایف پی اے کی جانب سے آبادی سے جڑے مسائل پر میڈیا بریفنگ دی گئی ،ڈاکٹر لوئی کا کہنا تھا 1994 میں دنیا بھر میں آبادی کے حوالے سے بیانیہ تبدیل ہوا۔

کم عمر میں شادی، آبادی میں کنٹرول پر ہمیں کافی حد تک کامیابی ملی،گزشتہ تیس سالوں میں پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا،فیملی پلاننگ اکنامک گروتھ کو ذہن میں رکھ کر کرنی چاہیے۔

خواتین کو پاکستان میں ان کے حقوق نہیں ملتے،پاکستان میں مردوں کے برابر حقوق خواتین تعلیم حاصل نہیں کر سکتی،فیملی پلاننگ میں سب سے بڑا کردار میاں بیوی کا ہوتا ہے۔

زیرالتوا ٹیکس کیسز کے معاملات دیکھنے کیلئے ڈائریکٹریٹ جنرل لا قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دینا ہوں گے،پاکستان میں بہت سی جگہیں ایسی ہیں جہاں خواتین کے لیے سکول ہی نہیں ہیں،عالمی ایجنڈے میں چیزیں بہت تبدیل ہو چکی ہیں۔

فیملی پلاننگ کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا اس وقت وقت کی ضرورت ہے،پاکستان اس وقت آبادی بڑھنے کے حساب سے بارڈر لائن پر ہے،علم نا ہونے کی وجہ 9 ملین حمل کیسز رپورٹ ہوتے ہیں،نوجوان پاکستان کی قسمت بدل سکتے ہیں۔
https://humnews.pk/latest/481644/