نیویارک میں یومِ آزادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، 8 افراد زخمی

امریکی شہر نیویارک میں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بروکلین کےعلاقے میں اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں لوگ یومِ آزادی کی تقریبات میں شریک تھے۔

زخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جا رہی ہے، پولیس نےواقعے کےبعدعلاقےکوگھیرے میں لےکرتحقیقات کاآغازکردیاہے،جبکہ حملہ آور یا حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔