پاکستان کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ریئلٹی شو “پاکستانز گاٹ ٹیلنٹ” باضابطہ طور پر 18 جولائی 2026 سے نشر کیا جائے گا۔
یہ شو ہر ہفتہ اور اتوار کی رات 10:00 بجے صرف جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا۔
شو کے ججز پینل میں معروف گلوکار علی ظفر، اداکارہ مہوش حیات، کامیڈین تابش ہاشمی اور عثمان بشیر شامل ہیں، جبکہ شو کی میزبانی معروف ماڈل اور اداکارہ مشک کلیم کریں گی۔
پاکستان بھر سے منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد اس شو میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، جہاں ناظرین کو ہر ہفتے شاندار پرفارمنس اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔


















































































