وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کوئٹہ سے آنے والی مسافر بس کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں بلا تاخیر جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ امدادی کارروائی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بلوچستان کی ایمرجنسی سروسز کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں، خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے متاثرین کی فوری شناخت اور اہل خانہ سے رابطہ یقینی بنایا جائے، جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں مکمل احترام کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں تک منتقل کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔





















































































