عاصم اظہر نے انسٹاگرام کی 600 سے زائد پرانی پوسٹس دوبارہ بحال کر دیں

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کی بارہا درخواست پر اپنی انسٹاگرام کی 600 سے زائد پرانی پوسٹس دوبارہ (Unarchive) بحال کر دیں، جن میں ان کے کیریئر کے مختلف مراحل، پرانی تصاویر، ویڈیوز اور یادگار لمحات شامل ہیں۔

اس موقع پر عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ آپ سب کو خوش آمدید، کچھ پرانے اور شرمندگی والے لمحات کا مزہ لیں۔

پوسٹس بحال ہوتے ہی مداحوں نے ان کے پرانے سفر کو دوبارہ دیکھنا شروع کیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ ان تصاویر پر گئی جن میں ہانیہ عامر بھی موجود تھیں۔

جلد ہی مختلف سوشل میڈیا صفحات اور شوبز پلیٹ فارمز نے انہی تصاویر کو نمایاں کرنا شروع کر دیا، جس پر عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ردِعمل دیا۔

انہوں نے لکھا کہ دوستو! کاش ہمارا پیارا میڈیا میری وہ باقی 600 پوسٹس بھی دکھاتا جو میں نے بحال کی ہیں، میرے حقیقی مداح کافی عرصے سے میری پوسٹس، میرا سفر اور میری کامیابیاں دوبارہ دیکھنا چاہتے تھے، اسی لیے میں نے انہیں واپس کیا، مگر قسم سے۔۔