بجٹ منظوری کے بعد آج سے ڈویژنل سطح پر جائزہ اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہوگا، وزیراعلی سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے زیرِ صدارت کوہاٹ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں، امن و امان، گورننس و سروس ڈیلیوری کا جائزہ اجلاس

بجٹ منظوری کے بعد آج سے ڈویژنل سطح پر جائزہ اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہوگا، وزیراعلی سہیل آفریدی

پشاور: ترقیاتی کاموں اور سروس ڈیلیوری پر پریزنٹیشن کافی نہیں، عوام کا فیڈ بیک مثبت اوراطمینان بخش ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ

پشاور: جنوبی اضلاع میں امن کی صورتحال خصوصی توجہ کی متقاضی، حالات کا مقابلہ کرنا ہے، نیا مالی سال امن اور خوشحالی کا سال ہو گا، وزیر اعلیٰ

پشاور: نئے بجٹ میں ترجیحات کے مطابق پولیس، صحت اور تعلیم کے لیے زیادہ فنڈز مختص کیے گئے، سہیل آفریدی

پشاور: جنوبی اضلاع میں پولیس کی نفری بڑھانے پر بھی غور کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور: عوام کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں، افسر شاہی کا خاتمہ کریں اور دفاتر عوامی خدمت کے لیے کھلے رکھیں، سہیل آفریدی

پشاور: تمام اضلاع میں تکمیل کے قریب ترقیاتی سکیموں کو پہیلی ترجیح میں مکمل کر کے فعال بنائیں، وزیر اعلیٰ

پشاور: جنوبی اضلاع میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے دیرپا تجاویز پر آگے بڑھیں، سہیل آفریدی

پشاور: وزیر اعلیٰ کی صوبہ بھر میں ریپ کیسز میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنانے کی ہدایت

پشاور: ریپ میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کریں، قانونی سزا سے بچ نکلنے کی کوئی گنجائش نہ رہے، وزیر اعلیٰ

پشاور: وزیر اعلیٰ کی ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت، یہ ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ

پشاور: نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں، عوامی مقامات پر نظر نہیں آنے چاہیں، وزیر اعلیٰ

پشاور: سرکاری محکموں کے اعلی حکام کو میرٹ پر ذمہ داریاں تفویض کی گئیں، امید ہے وہ بھی اپنے محکموں میں میرٹ کی بالادستی یقینی بنائیں گے، وزیر اعلیٰ

پشاور: ضلعی انتظامی حکام کھلی کچہریوں،دیگر عوامی سرگرمیوں میں مقامی منتخب عوامی نمائندوں کو بھی شامل کریں، وزیر اعلیٰ کی ہدایت

پشاور: وزیر اعلیٰ کی صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی ریویمپنگ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

پشاور: وزیر اعلیٰ کا سالٹ اینڈ جپسم سٹی کرک میں تاخیر پر برہمی کا اظہار، تین ماہ کے اندر واضح پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت

پشاور: سالٹ اینڈ جپسم سٹی اہم منصوبہ ہے جس پر عمل درآمد سے صوبے کو ریونیو اور عوام کو روزگار فراہم ہو گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

پشاور: وزیر اعلیٰ کی تمام اضلاع میں زیر التوا میگا عوامی منصوبوں کی فہرست پیش کرنے کی بھی ہدایت

پشاور: وسیع تر عوامی مفاد کے حامل منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے، وزیر اعلیٰ

پشاور: وزیر اعلیٰ کا ہنگو ہسپتال میں عملے کی عدم موجودگی کے معاملہ کا نوٹس، سخت کاروائی کی ہدایت

پشاور: ہسپتال براہ راست عوام سے منسلک ہیں، کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ

پشاور: اے ڈی پی 2025-26 کے تحت کوہاٹ ڈویژن میں 377 اسکیمیوں پر کام جاری ہے، بریفنگ

پشاور: کوہاٹ ڈویژن کے لیے مختص شدہ فنڈز کا 99.6 فیصد جاری گیا، فنڈز یوٹیلائزیشن کی شرح 96.7 فیصد ہے، بریفنگ

پشاور: کوہاٹ ڈویژن کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 میں 75 نئی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں جن کا تخمینہ لاگت 63.6 ارب روپے ہے، بریفنگ

پشاور: اسی طرح آئندہ مالی سال کے اے ڈی پی میں کوہاٹ ڈویژن کی 80 جاری سکیمیں شامل ہیں جن کا تخمینہ لاگت 95.2 ارب روپے ہے، بریفنگ

پشاور: کوہاٹ ڈویژن میں فی میل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے خصوصی داخلہ مہم شروع کی گئی ہے، بریفنگ

پشاور: اسی طرح منشیات کے استعمال اور پیشہ ورانہ گداگری کے خلاف بھی خصوصی مہم کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، بریفنگ