بریکنگ نیوز
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی/ بی او جی اجلاس
لاہور۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 84واں اجلاس
اجلاس میں نئے مالی سال 27 -2026 کے سرپلس بجٹ کی متفقہ منظوری
اجلاس میں پی ایس ایل 12 کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی
پی ایس ایل کو انتظامی و مالیاتی طور پر خودمختار بنانے کی منظوری
ڈومیسٹک کرکٹ کے بجٹ میں ایک ارب روپے کے اضافے کی منظوری، بجٹ 3 ارب روپے سے بڑھا کر 4 ارب روپے کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں نئے سنٹرل کنٹریکٹ کے فارمیٹ و ادائیگی کے طریقہ کار کی منظوری
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے میچ فیس میں اضافے کی منظوری
قائداعظم ٹرافی کے پلیئرز کے لیے میچ فیس میں خاطر خواہ اضافہ،کھلاڑیوں کی میچ فیس 30 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے کی منظوری
ریزرو پلئیرز کی میچ فیس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ
وویمنزون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کے انعقاد اور اس ضمن میں فنڈز مختص کرنے کی منظوری
ریجنل گراؤنڈ سٹاف کی کم از کم تنخواہ 42 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ
12 مزید گراؤنڈز کو آپریشنل کرنے اور ہیومن ریسورس کے لیے فنڈز مخصوص کرنے کی منظوری
نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی اور دیگر انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے 6 ارب 70 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی منظوری
ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں بائیو میکینس مشین لگانے کے لئے فنڈز مختص کرنے کی منظوری
اجلاس میں بی او جی کے گزشتہ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی
چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضی نے نئے مالی سال کے بجٹ کے خدوخال اور اعدادوشمار بارے بریفنگ دی
بی او جی کے ممبران انوار غنی، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، اسماعیل قریشی، سجاد کھوکھر، تنویر احمد اور عدنان ملک کی اجلاس میں شرکت
ظہیر عباس، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن میر حسن نقوی اور دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور تمام ڈائریکٹرز کی اجلاس میں شرکت


















































































