مکہ مکرمہ میں اٹھارویں صدی عیسوی کے ایک نایاب قرآنِ پاک کی نمائش جاری ہے، جس کی آیات پیتل کی تختیوں پر انتہائی نفاست سے کندہ کی گئی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق یہ منفرد نمائش حراکلچرل ڈسٹرکٹ کےقرآن میوزیم میں منعقد کی گئی ہے،اس نادرنسخے کی تیاری اٹھارویں صدی عیسوی میں مکمل ہوئی تھی اور اسے اسلامی خطاطی اور فنِ کندہ کاری کا شاندار نمونہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ تاریخی شاہکار اس دور میں اسلامی فنِ تحریرکی اعلیٰ مہارت اورقرآنِ مجید کی حفاظت و خوبصورتی کے لیے اختیار کیے گئے منفرد انداز کی عکاسی کرتا ہے۔
پیتل کی تختیوں پرآیاتِ قرآنی کی نقش کاری اس بات کا ثبوت ہےکہ اُس زمانے میں علمی درستگی اور فنی مہارت کو یکجا کر کے ایسے لازوال فن پارے تخلیق کیےجاتے تھے،جو آج بھی دیکھنے والوں کو متاثر کرتے ہیں۔


















































































