فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ K کے ایک اہم میچ میں پرتگال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ازبکستان کو 0-5 سے شکست دے دی۔ پرتگال کی جانب سے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 6ویں اور 39ویں منٹ میں دو گول اسکور کیے۔
اس کے علاوہ نونو مینڈیش نے 17ویں منٹ میں ایک گول کیا، جبکہ ازبکستان کے عبدووحید نیماتوف سے 60ویں منٹ میں ایک اون گول ہوگیا، جس سے پرتگال کی برتری مزید بڑھ گئی۔ میچ کے آخری لمحات میں رافیل لیاؤ نے 87ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 5-0 کر دیا۔
اس بڑی کامیابی کے بعد پرتگال نے گروپ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی، جبکہ ازبکستان کو بھاری شکست کے بعد اگلے میچز میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی۔


















































































