سيبس یونیورسٹی جامشورو میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 9واں اجلاس، 715 ملین روپے مالیت کے مجوزہ بجٹ پيش


جامشورو (19 جون 2026ء): شہید اللہ بخش سومرو (سيبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز جامشورو میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی (ايف پی سی) کا 9واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس عمران نور نے کمیٹی کے اراکین کو بجٹ تخمینوں، مالی معاملات اور اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی غور کیا گیا اور منظوری و سفارشات کے لیے ان کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے 8 اپریل 2026ء کو منعقد ہونے والے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 8ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی، جبکہ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے مالی سال 2025-26ء کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینوں پر غور کیا اور سفارشات پیش کیں، جبکہ مالی سال 2026-27ء کے لیے 715 ملین روپے مالیت کے مجوزہ بجٹ تخمینوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ اعزازیہ پالیسی میں ترامیم اور دیر تک بیٹھنے کے معاوضوں کی شرحوں سے متعلق بھی غور کیا گیا اور سفارشات پیش کی گئیں۔
اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ سید ثمر صبطین، حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ڈپٹی سیکریٹری نواز علی تونیو، سینیٹ کے نامزد رکن صنم بھٹو، سنڈیکیٹ کے نامزد رکن چندر کمار، منیر احمد کھٹیان اور زاہد سومرو نے شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی کی مسلسل تعلیمی اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے مؤثر مالی منصوبہ بندی، شفافیت اور وسائل کے پائیدار انتظام کو یقینی بنانے پر زور دیا۔