نالج اکنامی کو سراہنے اور گراؤنڈ ریچارج فٹ کا افتتاح جامعہ این ای ڈی میں تقاریب کا انعقاد

کراچی() جامعہ این ای ڈی میں ایک جانب پہلی مرتبہ نالج اکنامی(تحقیق کاروں) کو سراہنے کے لیے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اوریک) کی جانب سے سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے جب کہ دوسری جانب گراؤنڈ ریچارج فٹ(کنویں) کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقعے پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل اور اعزازی مہمان پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اجمل نے اساتیر میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق اس سرٹیفکٹ کی تقسیم کے موقعے پر 145 سے زیادہ اساتذہ نے سرٹیفکٹ وصول کیے۔ اساتذہ نے ادارے کی جانب سے سراہے جانے کو خوش آئند روایت قرار دیا جب کہ سراہنے کی روایت قایم کرنے پر انتظامیہ اور بالخصوص ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر ریاض الدین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب این ای ڈی میں پہلے گراؤنڈ ریچارج فٹ(کنویں) کا افتتاح پرووائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد نے کیا جس کا مقصد زمین کو واپس پانی فراہم کرنا اور ماحول دوستی کو فروغ دینا ہے۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوۓ شعبہ انوارمنٹل انجینئرنگ کے ڈاکٹر عاطف مصطفے، ڈاکٹر محمود علی اور ان کی ٹیم نے بتایا کہ موجودہ شہر، کنکریٹ کا جنگل ہے اور تارکول کی سڑکیں ہونے کی وجہ سے زیرِ زمین پانی کی کمی کا سامنا ہے، ایسے میں یہ کنویں زیرِ زمین پانی پہنچانے کا کام کریں گے جس سے ماحول دوستی کے تقاضے پورے کیے جاسکتے ہیں۔ فنڈنگ فراہم کرنے کے لیے انہوں نے ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر پاکستان اور ریکٹ اینڈ کول مین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ موقعے رجسٹرار این ای ڈی سید غضنفر حسین بھی موجود رہے۔