ناران ویلی میں سیاحتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں مختلف سیاح بابوسر روڈ کے ذریعے علاقے کا رخ کر رہے ہیں اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
سیاحوں نے باتکونڈی اور لولوسر جھیل جیسے خوبصورت مقامات کی سیر کی، جہاں سرد موسم کے باوجود سیاحتی تجربہ انتہائی دلکش اور یادگار قرار دیا جا رہا ہے۔ علاقے میں آنے والے افراد مقامی کھانوں کا بھی بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں، جن میں دال ماش اور چکن کڑاہی خاص طور پر پسند کی جا رہی ہے۔

سیاحوں کے مطابق ناران اور اس کے گردونواح کے علاقے قدرتی حسن، برف پوش پہاڑوں اور پرسکون ماحول کی وجہ سے ہر سال بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔
مقامی سیاحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات کے یہ مقامات پاکستان کے خوبصورت ترین قدرتی مناظر میں شمار ہوتے ہیں، جہاں ہر موسم میں سیاحت کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔
یہ تمام مناظر اور سفری تجربات GRIP ON TRIP یوٹیوب چینل کے ایک ٹریول ولاگ میں دکھائے گئے ہیں، جس میں ناران ویلی، بابوسر ٹاپ، باتکونڈی اور لولوسر جھیل کی مکمل سیر شامل ہے۔
watch this full Vlog

رپورٹ صبیح سالک


















































































