شدید گرمی برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان: محکمہ موسمیات

موسم
اتوار کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
پیر کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
پیر کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔