گدر ریلوے اسٹیشن کا دورہ:گیٹ وے اف کراچی

گدر ریلوے اسٹیشن کراچی کا گیٹ وے اور پاکستان ریلوے کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ اسٹیشن کیماڑی پورٹ سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور مارشلنگ یارڈ کو ایم ایل-1 ریلوے لائن سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

مارشلنگ یارڈ پاکستان میں فریٹ ٹرینوں کا ایک بڑا مرکز ہے، جہاں کراچی پورٹ اور دیگر صنعتی علاقوں سے آنے والے بھاری مال بردار ٹرینوں کا نظام سنبھالا جاتا ہے۔ گدّار ریلوے اسٹیشن کا افتتاح 1978 میں کیا گیا تھا تاکہ مارشلنگ یارڈ سے منسلک بڑھتے ہوئے فریٹ ٹریفک کو منظم کیا جا سکے۔

اس ویڈیو میں ہم گدّار ریلوے اسٹیشن کی تاریخ، ریلوے آپریشنز، فریٹ ٹرینوں کی نقل و حرکت اور پاکستان کے ریلوے نیٹ ورک میں اس کی اہمیت کا جائزہ لیتے ہیں۔

Dunya Hazar Rang travel Vlog

رپورٹ صبیح سالک