سلمان خان کا نیا انٹرویو: سیٹ پر زخمی ہونے کے قصے، بیک اسٹیج کہانیاں اور اسکرپٹ نہ پڑھنے کا انکشاف

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اور مداحوں کے پسندیدہ “بھائی جان” سلمان خان کا تازہ انٹرویو یوٹیوب چینل Variety India پر جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے مختلف سوالات کے کھل کر جواب دیے۔

انٹرویو کے دوران سلمان خان نے فلمی سیٹس پر کیے گئے خطرناک اسٹنٹس اور ان کے دوران پیش آنے والے واقعات سے متعلق بھی دلچسپ کہانیاں سنائیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی فلم کی مکمل اسکرپٹ نہیں پڑھی، بلکہ وہ زیادہ تر اسکرپٹ دوسروں سے سن کر سمجھتے ہیں اور خود پڑھنے کو ترجیح نہیں دیتے۔

سلمان خان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے اور مداح اسے خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی صارفین ان کی فٹنس اور اسکرین پر موجودگی کی بھی تعریف کر رہے ہیں کہ 60-61 کےر ہونے کے باوجود وہ اب بھی نوجوان ہیرو جیسے نظر آتے ہیں۔