اداکارہ صنم سعید کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کے لیے تیار

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ صنم سعید کو ‘ساؤتھ ایشین وومن ایکسیلنس ان سنیما آرٹس’ کے پہلے اعزازی گروپ میں شامل کیا گیا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

اداکارہ صنم سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانز فیسٹیول میں پاکستان کی ماضی کی مایہ ناز اداکارہ اور فلم ساز ‘بیگم شمیم آراء’ کی شاندار فنی تاریخ (لیگیسی) کو اپنے ساتھ لے کر جا رہی ہیں۔

صنم سعید کے ساتھ ساتھ پاکستانی ماڈل روما ریاض بھی اس عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔