ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان

موسم
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی توقع۔ تاہم بعد از دوپہر بالائی پہاڑی علاقوں/شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی توقع۔ تاہم بعد از دوپہر بالائی پہاڑی علاقوں/شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔جبکہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔