پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 158 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 757 پوائنٹس پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 68 ہزار 704 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 69 ہزار 687 کی بلند سطح تک بھی گیا۔