پیر سے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، سندھ و بلوچستان میں شدید گرمی برقرار

موسم
پیر کے روز بالائی پنجاب،بالائی /وسطی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران بعض مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔ جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی توقع۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی توقع۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
پیر کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
منگل کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔