ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار

موسم
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ،مشرقی اور جنوبی بلوچستان کےعلاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع۔تاہم شام/رات کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی توقع۔تاہم بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات موسلادھار بارش اور ژالہ کی بھی توقع۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع۔ جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
پیر کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔