
ڈاؤ یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا ربن کاٹ کر معرکہ حق یوم یکجہتی کی تقریب کا افتتاح کررہی ہیں
کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرو وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسرجہاں آرا حسن نے کہا ہے کہ معر کہ حق کی فتح نے جہاں قومی یکجہتی کو استحکام دیا وہیں دنیا میں پاکستان کا رتبہ بلند کردیا ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ ہیلتھ مینجمنٹ (IBHM) کے زیر اہتمام کو ’’معرکۂ حق یومِ یکجہتی‘‘ کی پروقار تقریب سے بہ طور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر عاصمہ فیصل نے بھی خطاب کیا قبل ازیں پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ افتتاحی ربن کاٹنے کی تقریب ِ پرو وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر جہاں آرا حسن

اور ڈائریکٹر پروفیسرعاصمہ فیصل نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ اس موقع پر وطن سے محبت اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے طیاروں کی علامتی سرگرمی بھی پیش کی گئی، جبکہ ’’معرکۂ حق‘‘ کی اہمیت اور قومی تناظر پر مبنی خصوصی گفتگو کا اہتمام بھی کیا گیا۔تقریب میں طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان کی ثقافتی رنگا رنگی کو اجاگر کرنے کے لیے علاقائی ملبوسات زیب تن کیے،

جبکہ مختلف ثقافتی اسٹالز، علاقائی کھانوں، دلچسپ سرگرمیوں اور فوٹو بوتھ نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔منتظمین کے مطابق یہ تقریب ڈاؤ یونیورسٹی کی کمیونٹی میں قومی یکجہتی، ثقافتی ہم آہنگی، سماجی روابط اور حب الوطنی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر منتظمین نے تمام شرکاء اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیاب انعقاد نے اتحاد، ثقافت اور وطن سے محبت کے جذبے کو مزید مضبوط کیا ہے
ڈاؤ یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا اور آئی بی ایچ ایم کی ڈائریکٹر پروفیسر عاصمہ فیصل معرکہ حق یوم یکجہتی کی تقریب میں طیاروں کی سرگرمی میں حصہ لے رہی ہیں
ڈاؤ یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا معرکہ حق یوم یکجہتی کی تقریب میں ثقافتی اسٹالز کا معائنہ کررہی ہیں


















































































