پیر اور منگل کو ملک بھر میں گرم و خشک موسم، بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

موسم
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع۔ تاہم با لا ئی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی/ مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران کشمیر ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
پیر کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔